حویلیاں: 3 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

Last Updated On 26 December,2018 10:48 pm

حویلیاں: (دنیا نیوز) حویلیاں تھانے کی حدود کیالہ گاؤں میں ایک اور بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔

تین سالہ فریال گزشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے غائب ہوئی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی۔ پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجاز کی نگرانی میں سرچ شروع کیا اور دوسرے دن صبح 9 بجے تین سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔

بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت ڈی ایس پی سونیا شمعروز فوری طور پر حویلیاں ہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسٹمارٹم کرایا۔

ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم فریال کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی اور نیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدید سردی میں پھینک دیا گیا جس سے بچی ہلاک ہو گئی۔

حویلیاں پولیس نے اس کرب ناک واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقتولہ فریال کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔