اٹک: بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

Last Updated On 18 October,2018 09:04 pm

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں بچوں سے زیادتی کر کے فلمیں بنانے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹرنیٹ پر بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے معاملے پر اٹک پولیس کا ایکشن، تھانہ بسال پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اویس، حارث ریاض اور نوید اختر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او اٹک کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے، ملزموں کے قبضے سے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔