مجرم عمران کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی

Last Updated On 17 October,2018 10:17 am

لاہور: (ویب ڈیسک) زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم عمران علی کی اہلخانہ سے ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں کروائی گئی، مجرم عمران علی سے اہلخانہ کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 20 سے 30 افراد نے مجرم عمران علی سے ملاقات کی۔ عمران علی بند کمرے میں موجود رہا اور اہلخانہ کھڑکی سے صرف ہاتھ ملا سکتے تھے۔ ملاقات کا وقت 45 منٹ طے تھا لیکن اہلخانہ کی درخواست پر 15 منٹ مزید دے دئیے گئے۔

ملاقات کے بعد مجرم عمران علی کے بزرگ رشتہ دار علی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے اہلخانہ اس واقعہ کے بعد کبھی قصور نہیں گئے، مجرم عمران نے اپنی پھوپھی سے گفتگو میں کہا کہ میری ماں کا خیال رکھنا۔