ہمیں مجرم عمران کو پھانسی کے بعد انصاف مل گیا: محمد امین

Last Updated On 17 October,2018 08:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے ہمیں مجرم عمران کو پھانسی کے بعد انصاف مل گیا، آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں، مجرم عمران کو پھانسی نشان عبرت ہے۔

محمد امین نے مزید کہا ایسے جرائم کے خاتمے کیلئے مجرموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہئے، مجرموں کو سرعام پھانسی کیلئے پارلیمنٹ پر دباؤ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا قاتل عمران کا عبرتناک انجام اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا، مجرم عمران کو پھانسی پر مطمئن ہوں۔