ایف آئی اے کے مبینہ افسر کی بس ہوسٹس سے بدتمیزی، سنگین دھمکیاں دیتا رہا

Last Updated On 08 April,2019 03:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بس میں سفر کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے شخص کی بس ہوسٹس سے بدتمیزی، ہراساں کرتے ہوئے بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ مسافروں نے معاملے کی ویڈیو بنا لی۔

جو اپنے آپ میں نہیں وہ انساں کہاں رہا، خود کو ایف آئی اے کا افسر بتانے والے شخص نے تحقیر کا نشانہ بناتے ہوئے بس ہوسٹس کو نامعلوم وجوہات پر سنگین دھمکیاں دے ڈالیں جس پر ہوسٹس آنسو بہاتی رہی۔

مبینہ ایف اے افسر نے سفر کے دوران بس ہوسٹس سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ "میں تمہیں اٹھا کر لے جاوں گا"، اتنے پر بھی تسلی نہ ہوئی تو مزید کہا کہ "بس سے اٹھا کر نیچے پھینک دوں گا"۔ اس صورتحال کو مسافروں نے موقع پا کر کیمروں میں محفوظ کر لیا۔

مجبوری کی حالت میں ملازمت کرنے والی بس ہوسٹس مبینہ ایف آئی اے افسر کو تو کچھ نہ کہہ سکی لیکن اپنی بے بسی پر روتی رہی۔