راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین پولیس اہلکاروں سمیت چار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تین پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔