موبائل چوری کا الزام، بااثر افراد نے 13 سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Last Updated On 09 June,2019 11:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فقیروالی کے نواحی گاؤں میں بااثر افراد نے 13 سال کے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، الٹا لٹکا کر مارتے رہے۔ متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

فقیروالی کے نواحی گاؤں میں بااثر افراد نے موبائل چوری کا الزام لگا کر ڈیرے پر ہی عدالت لگا لی، غریب مزدور کے تیرہ سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر پنکھے سے الٹا لٹکا کر مارتے رہے۔

بچے کو رورل ہیلتھ سینٹر فقیروالی میں طبی امداد دی گئی، لڑکے کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی۔