لاڑکانہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

Last Updated On 13 June,2019 04:11 pm

لاڑکانہ۔ (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے پروفیسر کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر ڈالا۔

دنیا نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ذوالفقار علی اور داد محمد مغیری کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ذوالفقار علی اور داد محمد مغیری موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر جارہے تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکار قمبر میں تعینات تھے۔