دنیاپور: بھائی نے ساتھیوں سمیت غیرت کے نام پر بہن اور کزن کو قتل کر دیا

Last Updated On 14 June,2019 09:53 am

دنیاپور: (دنیا نیوز) لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے علاقے چھتہ پہوڑ میں بھائی نے ساتھیوں سمیت غیرت کے نام پر بہن اور کزن کو ڈنڈے سوٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والا 23 سالہ شہباز اور 20 سالہ پروین آپس میں کزن تھے اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، شہباز رات گئے پروین سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو ملتے ہوئے پکڑ لیا اور پروین کے بھائی بغداد عرف بگا نے ساتھیوں کے ساتھ ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے دونوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور قانونی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

 

Advertisement