کراچی: پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار

Last Updated On 15 June,2019 07:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ساؤتھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 36 کلو منشیات، پستول اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ منشیات فروش شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق منشیات پشاور سے کراچی لائی جاتی تھی ،گرفتار مرکزی ملزم تاج حسین کا آبائی تعلق پشاور سے ہے۔ گرفتار ملزمان حساس ادارے کے نام پر گاڑی استعمال کررہے تھے۔