راولپنڈی: گھر آئی مہمان لڑکی کو نوجوان نے قتل کر ڈالا

Last Updated On 16 August,2019 02:32 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے بنی محلے میں معمولی تکرار پر 21 سالہ نوجوان نے گھر آئی مہمان 16 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ بنی کے علاقے بنی محلے میں تکرار پر فائرنگ 21 سالہ نوجوان ابراہیم عرف اسد نے گھر آئی مہمان 16 سالہ لڑکی الشمہ کو قتل کردیا ابراہیم یوسف عرف اسد اور مقتولہ لڑکی الشمہ آپس میں دوست تھے۔

ذرائع کے مطابق لڑکی عید گاہ محلے کی رہائشی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والدین کی مرضی سے لڑکے کے گھر اس سے ملنے آئی تھی، لڑکا نشہ کا عادی لگتا ہے، منشیات کا مقدمہ بھی درج ہے۔