پسرور : ٹریفک حادثے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا

Last Updated On 25 August,2019 10:33 pm

پسرور : (دنیا نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے وریو کے قریب پک اپ اور موٹر ساٸیکل کی ٹکر ہوئی جس کے باعث موٹرساٸکل سوار شہزاد جس کی عمر 23 سال سکنہ رندھاوا جاں بحق ہو گیا۔

دوسرے زخمی سبطین بعمر 24 سال کو شدید زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے متوفی اور زخمی کو علامہ اقبال ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے۔