کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Last Updated On 25 August,2019 10:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں دو افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق متاثرہ شخص ہسپتال لے جانے سے قبل ہی چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی، تحقیقات کا آغاز کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔