سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس، مدعی جواد حامد کا جزوی بیان ریکارڈ

Last Updated On 27 September,2019 03:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں مدعی جواد حامد کا جزوی بیان ریکارڈ کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے کیس پر سماعت کی۔ استغاثہ کے ملزمان ایس پی عمر ورک سمیت دیگر پولیس افسران اور اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ کے مدعی جواد حامد بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث جواد حامد کا مکمل بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے جواد حامد کو مزید بیان قلمبند کرانے کے لیے کل دوبارہ طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔