سانحہ ماڈل ٹاؤن: محکمہ داخلہ کی نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت

Last Updated On 16 March,2019 02:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر 4 جنوری 2019 کو نئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کیں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کئے جبکہ نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے عدالت سے اجازت لی اور پھر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھا گیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف سے تحقیقات اور بیان قلمبند کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

جے آئی ٹی پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل جائیگی۔