سانحہ ماڈل ٹاؤن: جے آئی ٹی میں شہباز شریف کو طلب کئے جانیکا امکان

Last Updated On 30 January,2019 09:45 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) سانحہ ما ڈل ٹائون پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو 30 سے زائد چشم دید گواہوں نے اپنے بیانا ت قلمبند کرا دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کئے جانے کا امکان ہے اور جلد انکو طلب کیا جا ئے گا جبکہ اس سے قبل سابق صوبا ئی وزیر رانا ثنا اللہ کو جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا جو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گواہان نے بتایا ہے کہ ایس پی عمر ورک، معروف صفدر والہ، عبدالرحیم شیرازی اور ایس پی سلیمان کی جانب سے نہتے لوگوں پر فائرنگ کر کے انکو قتل و زخمی کیا ہے اور جے آئی ٹی کے حکم پر جائے وقوعہ کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا گیا ہے جسکی رپورٹ جے آئی ٹی کو موصول ہو چکی ہے۔
سانحہ ما ڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی جانب سے ہفتے میں سوموار تا جمعرات چار دن گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ اس سے قبل توقیر شاہ کا بیا ن بھی جے آئی ٹی قلمبند کر چکی ہے۔