سیالکوٹ: کنیڈین بیوی سے فراڈ پر نوجوان کو چھ سال قید کی سزا سنا دی گئی

Last Updated On 02 October,2019 09:16 am

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) کینیڈین بیوی سے فراڈ پر ماڈل کورٹ نے نوجوان کو چھ سال کی سزا سنا دی۔ عینی میری نے سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد حماد بٹ سے شادی کی تھی۔ نوجوان نے ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر لیے اور 15دن بعد طلاق دے دی۔

بتایا گیا ہے کہ حماد بٹ نے خاتون سے شادی کرکے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کاروبار کیلئے لئے تھے۔ عینی میری نے رقم غیر ملکی اکاونٹ سے ملزم کے اکاونٹ میں بذریعہ بنک ٹرانسفر کی تھی۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ نیکا پورہ پولیس نے 2015 میں فراڈ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ماڈل کورٹ کے فاضل جج نے ملزم کو قصوروار ثابت ہونے پر چھ سال سزا سنائی۔

خاتون وکیل شکیل بھٹی کا کہنا تھا کہ کینیڈین نژاد خاتون عینی میری کا کیس ماڈل کورٹ میں ایک ہفتہ قبل ٹرائل کے لیے آیا تھا۔ میں اپنے وکلا کی ٹیم کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اسکو انصاف دلایا۔ فراڈ کرنے والے ملزم کو سزا پر خوشی ہے۔