حافظ آباد: زمیندار اور خواتین پر مبینہ تشدد کے بعد الٹا مقدمہ، پولیس قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرنے لگی

Last Updated On 07 October,2019 10:43 am

حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد پولیس کی وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، پولیس قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرنے لگی۔ پولیس کی موجودگی میں زمینداراور خواتین پر مبینہ تشدد کیا گیا جس کے بعد محمد علی نامی زمیندار پر مقدمہ بھی درج کر دیا، مظلوم خاندان نے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کر دیا۔

حافظ آباد کے نواحی گاوں مونہ ٹھٹھہ صلابت میں پولیس قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرنے لگی، زمیندار کی زمین میں جا کر زرعی ٹیوب ویل کا بور کروانا شروع کر دیا، زمیندار محمد علی نے روکا تو پولیس کی موجودگی میں عبدالزراق قبضہ گروپ نے خواتین اور زمیندار پر تشدد کیا اور خواتین کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

پولیس نے محمد علی کو پکڑ کر مقدمہ بھی درج کر دیا، زمیندار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے قبضہ گروپ سے پیسے لے کر ہماری زمین پر قبضہ کروانے کی کوشش کی ہے، وزیر اعلی اور وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ قبضہ گروپ کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف مہیا کیا جائے۔