کراچی میں صبح سویرے پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار اور ڈاکو زخمی

Last Updated On 22 October,2019 02:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گولیمار پیتل گلی میں ڈاکوؤں کوصبح سویرے گھرمیں انٹری مہنگی پڑ گئی۔ لوٹ مار کے بعد تین ڈاکو گھر سے باہر نکلے تو پولیس سے سامنا ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکومارے گئے۔ ایک ڈاکو اورایک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا، ہلاک اور زخمی تینوں ڈاکو سگے بھائی ہیں جو حال ہی میں جیل سے رہا ہو کرآئے تھے۔

کراچی میں سالوں سے لوٹ مار کرنے والے تین بھائی انجام کو ہنچے۔ گولیمار پیتل گلی میں تین ڈاکووں کو گھر میں انٹری مہنگی پڑ گئی۔ واردات کے بعد فرار ہونے لگے تو مورچہ سنبھالے پولیس جوانوں سے مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقابلے میں توٖصیف اور آصف نامی ڈاکو مارے گئے جبکہ عاقب زخمی ہوا۔ ایک پولیس اہلکارزخمی ہو گیا۔ علاقہ مکین کہتے ہیں پولیس نے فوری ایکشن کیا اورڈاکوں سے جم کرمقابلہ کیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان ہنر مند بھی تھے اور عادی مجرم بھی، گرفتار اور ہلاک ڈاکوؤں پر 11 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

 

Advertisement