بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے، 10 ماہ میں 1219 کیسز رپورٹ

Last Updated On 06 November,2019 04:26 pm

لاہور : (دنیا نیوز) 10 سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، رواں سال کے 10 ماہ میں 1219 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دنیا نیوز کے مطابق 831 بچوں کےساتھ بدفعلی، 11 بچوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا، 372 بچیوں کیساتھ زیادتی، 5 بچیوں کو قتل کر دیا گیا، بچوں سے زیادتی کے کیسز کے حوالے سے ضلع لاہور پہلے نمبر پر ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں بچوں، بچیوں سے زیادتی کے 182 کیسز رپورٹ ہوئے، 94 بچے اور 85 بچیوں درندوں کی حوس کا نشانہ بنے، 2 بچوں اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

فیصل آباد ریجن میں 140 کیسز رپورٹ ہوئے، 101 بچوں سے بدفعلی اور 139 بچیوں کیساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، 1 بچے اور ایک بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

بہاولپور میں 160 کیسز رپورٹ ہوئے، 106 بچوں سے بدفعلی، 54 بچیوں کیساتھ زیادتی کی گئی، 3 بچے اور ایک بچی کوحوس کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

ملتان میں بچوں سے زیادتی کے 86 کیسز رپورٹ ہوئے، 69 بچوں سے بدفعلی، 17 بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی جی خان میں 105 بچوں سے زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے، 86 بچوں سے بدفعلی ہوئی، 17بچیوں سے زیادتی، 1بچی کو قتل کیا گیا۔