اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 12 ارب کی منشیات برآمد

Last Updated On 27 November,2019 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 26 کارروائیاں کر کے 12 ارب روپے کی منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ادارے ملک بھر میں 26 کارروائیاں کی ہیں، اس کارروائی کے دوران 12ارب روپے کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 624 کلو گرام منشیات اور 19.060 ٹن ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 3 سو 68 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ 2 سو 52 کلوگرام ہیروئن شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 712 گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 19.060 ٹن ایسٹک اینہاڈرئیڈ بھی برآمد کی گئی، سمگلنگ میں استعمال ہونے والی 11 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔