کرکٹ میچ کے دوران لڑائی، سر پر بلا لگنے سے نوجوان قتل

Last Updated On 30 November,2019 04:46 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ ماڈل ٹاون میں نو جوان کو دوران کرکٹ میچ تلخ کلامی پر سر میں بلے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے۔ قتل ہونے والے نوجوان کی عمر 27 سال بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران میچ ہار جیت پر تلخ کلامی ہوئی تو مخالف ٹیم نے سر پر بلے مارے۔ مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔