دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار

Last Updated On 09 January,2020 04:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب ملزم کو ترکی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب ملزم ظفر اقبال کو، جس کا تعلق منڈی بہاؤ الدین سے ہے، اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم ظفر اقبال پر حکومت نے 15 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے، ملزم کو فیڈرل انویسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے تفتیش کے لئے سیل منتقل کر دیا۔

دوسری طرف ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ انسداد دہشتگردی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔