موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Last Updated On 12 January,2020 11:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

 

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کی ہے، جو سمگل کی جا رہی تھی، گاڑی سے 71 کلو گرام سے زائد افیون، 66 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے۔

 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے باعث ملزمان کی گاڑی بھیرہ کے قریب الٹ گئی، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے منشیات اور گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دی ہے۔