کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس کا چھاپہ، 15.76 کروڑ روپے کا چھالیہ برآمد

Last Updated On 13 January,2020 04:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سمال ٹریڈنگ اینڈ انڈسٹریل سٹیٹ کے گودام سے چھالیہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمال ٹریڈنگ اینڈانڈسٹریل اسٹیٹ کے گودام پر چھایہ مارا، کارروائی میں سمگل شدہ 78 میٹرک ٹن سے زائد چھالیہ برآمد کیا گیا۔

ڈائریکٹرکسٹم انٹیلیجنس کے مطابق سمگلرز چھالیہ گودام سے شہر بھر میں سپلائی کرتے ہیں، برآمدچھالیہ کی مالیت 15 کروڑ 76 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق گودام میں چھالیہ کے ساتھ چھالیہ کٹنگ مشینیں بھی نصب تھیں مقدمہ درج کر کے برآمد شدہ چھالیہ ضبط کرلیاگیاہے۔