پسرور: خون سفید ہو گیا، زمین کیلئے بیٹے نے بیوی کیساتھ مل کر باپ کو مار ڈالا

پسرور: خون سفید ہو گیا، زمین کیلئے بیٹے نے بیوی کیساتھ مل کر باپ کو مار ڈالا

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں دولووالی کا خیرات حسین ایک سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا، پوتے کی نشاندہی پر پولیس نے گھر کے صحن سے خیرات حسین کی نعش برآمد کرلی۔

خیرات حسین اپنی زمین اپنے پوتے کے نام کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے بیٹے محمد بوٹا اور بہو جیا بی بی نے خیرات حسین کو قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دفنا دی۔

پولیس تھانہ صدر نے خیرات حسین کے پوتے ولایت شاہ کی درخواست پر اس کے والد اور والدہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پسرور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔