بہاولپور: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر ڈالا

Last Updated On 03 July,2020 04:36 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور میں خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے اڈا مختیار آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو مار ڈالا اور واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، خاتون کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
 

Advertisement