کوہاٹ پولیس کی کارروائی، بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ پکڑ لیا

Last Updated On 22 July,2020 05:16 pm

کوہاٹ: دنیا نیوز) کوہاٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیرملکی اسلحہ پکڑ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی انڈس ہائی وئے پر کی گئی۔ کار سے 20 وائرلیس سیٹ، نائٹ ویژن، دوربینیں ، 30 کلاشنکوف، 2 ایل ایم جی مشین گن، ایک رائفل، دو پستول اور 30 چارجرز برآمد کر لیےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ساخت کے ہتھیار اور دیگر آلات درہ آدم خیل سے وزیرستان اسمگل کئے جارہے تھے۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔