گوجرانوالہ میں نامعلوم سیریل کلرخوف کی علامت بن گیا،خواتین سمیت 6 افراد قتل

Last Updated On 06 August,2020 08:39 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں نامعلوم سیریل کلر خوف کی علامت بن گیا۔ چند ہی ہفتوں کے دوران ملزم نے اینٹوں اور آہنی راڈ کے وار کر کے خواتین سمیت چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

گوجرانوالہ کے شہری نامعلوم سیریل کلر کے خوف سے اپنے گھروں یں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ نامعلوم سریل کلر اب تک اینٹوں اور آہنی راڈ ست 2 خواتین سمیت چھ افراد کو قتل جبکہ 5 کو شدید زخمی کر چکا ہے۔ قتل کی پے در پے وارادتوں کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

نامعلوم ملزم رات گئے شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا اور ان کے سروں پر اینٹوں اور آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کر دیتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھی خطرناک ملزم کی عدم گرفتاری نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔