سرگودھا: پیشی پر آنے والے نوجوان کو ضلع کچہری کے قریب قتل کر دیا گیا

Last Updated On 04 August,2020 04:59 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) پیشی پر آنےوالے نوجوان کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مخالفین قتل کا بدلہ لینے آئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول عامر سلطان کا بھائی قتل کے مقدمہ میں جیل میں ہے، جسکی آج تاریخ پیشی تھی، میانی کا رہائشی عامر سلطان جونہی تاریخ پیشی بھگت کر باہر نکلا تو مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

فائرنگ سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن سید غلام عباس شاہ موقع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرا دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
 

Advertisement