کراچی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 موٹرسائیکل لفٹر گرفتار

Published On 09 October,2020 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس کی کارروائی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران 3 موٹرسائیکل لفٹرز کو قانون کے شکنجے میں کس لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان موٹرسائیکل چوری، چھینے کی 29 وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف 8 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ ملزمان سے خواجہ اجمیر کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement