فیروز والا: شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

Published On 08 October,2020 04:42 pm

فیروز والا : (دنیا نیوز) پولیس نے شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہفتے قبل شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا پولیس چوکی کالا شاہ کاکو کے قریب خدا کی بستی میں 5 اوباشوں نے شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز والا: 5 اوباشوں کی شوہر کے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ملزمان خاتون کا موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے، موبائل سم ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچوں ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان میں اسماعیل، شہباز، رحمت، منظور اور محرم شامل ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ محمد وارث بیوی رانی بی بی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ 5 اوباشوں نے گن پوائنٹ پر روک کر خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، مقدمہ مدعی نے ملزمان کو دیکھتے انکی شناخت بھی کر دی۔

Advertisement