پشاور: 3 کروڑ روپے کی راہزنی کا سراغ لگا لیا گیا، چھ رکنی گروہ گرفتار

Published On 29 October,2020 04:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاورپولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی راہزنی کا سراغ لگا لیا، تین کروڑ روپے کی رہزنی میں ملوث سہولت کار سمیت چھ رکنی راہزن گروہ کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز منصور امان کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ ماہ فقیر آباد پولیس اسٹیشن کے علاقے دین بہار کالونی میں کرنسی ڈیلر سے 3 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار گیا گیا جن سے50 لاکھ روپے، اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد ہوئی، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں راہزنی کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزموں میں تین کا تعلق باجوڑ جبکہ دیگر کا سوات، چارسدہ اور پشاور سے ہے۔