کراچی: سسرالیوں اور بیوی کا مبینہ تشدد، شہری دورانِ علاج چل بسا

Published On 14 December,2020 10:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ طور پر سسرالیوں اور بیوی کے تشدد سے شہباز نامی شخص دوران علاج چل بسا۔ پولیس نے واقع کو ٹریفک حادثہ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں 4دسمبر کو ٹریفک حادثے میں زخمی شخص دوران علاج دم توڑگیا۔ لواحقین نے متوفی شہباز کے سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کردیا۔

متوفی کے بھائی شہزاد کا کہنا تھا کہ شہباز کو سسرالیوں نے مار کر نیم مردہ حالت میں سڑک پر پھینکا اور فرار ہوگئے۔ شہباز کےگلے پر تیز دھارآلے کے زخم تھے، جسم کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

لواحقین کے مطابق ایف آئی آر درج کروانے تھانے گئے تو پولیس نے ہمارے خلاف ایف آئی آر کر کےلاک اپ کردیا۔ شہباز کا پوسٹمارٹم کرالیا ہے رپورٹ کے بعد واضح ہوجائے گا موت کیسے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق شہباز کی موت روڈ حادثے میں چوٹیں لگنے کے باعث ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا کہ واقع کی تفتیش کی جارہی ہے۔