کراچی: آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار

Published On 05 January,2021 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس نے آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ فیروزآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے کہا کہ گرفتار ملزم سے فوڈ سپلائی کا یونیفارم،بیگ اور پستول برآمد کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم گھر کا دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔۔گرفتار ملزم نے اکیس واردتوں کا اعتراف بھی کیا۔