ٹیچر کو قتل کر نے والی دو طالبات کو سزائے موت سنا دی گئی

Published On 18 March,2024 09:26 pm

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ٹیچر کو قتل کر نے والی 2 طالبات کو سزائے موت سنا دی گئی، عدالت نے تیسری ملزمہ کو کم عمر ہونے کی وجہ سے عمر قید کی سزا سنائی۔

ٹیچر کو قتل کرنے کا واقعہ 29 مارچ 2022 کو انجم آباد میں پیش آیا تھا، 3 طالبات نے چھریوں سے 18 سالہ ٹیچر کو قتل کر دیا تھا۔

طالبات کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔