منچن آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، باپ شدید زخمی

Published On 26 March,2024 06:02 pm

منچن آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ گھمنڈ پور کے قریب بہاولنگر روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے باپ بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔