ماں، بیٹے کو بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کرنے والے مجرم کو قید و جرمانہ

Published On 27 March,2024 08:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ماں، بیٹے کو بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ کرنے والے مجرم کو قید و جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے خاتون کی شکایت پر واحد علی کو سال 2023ء میں گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے مجرم کو دو سال قید، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مدعی خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔