پشاور: (دنیانیوز) رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سال 2024 میں اب تک دہشتگردی کے 167 واقعات رونما ہوئے، پشاور میں سب سے زیادہ 32 بھتہ خوری اور ٹیررفنانسنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خیبر میں 7، ڈی آئی خان 2، ٹانک ، کوہاٹ، ہنگو اور سوات میں 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔
حکام کاکہنا ہے کہ رواں سال اب تک 107 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، رواں سال 66 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بھتہ خوری اور ٹیررفنانسنگ کے 45 مقدمات درج کیے گئے۔