سیاست میں حصہ نہیں لوں گا: سلمان خان

سیاست میں حصہ نہیں لوں گا: سلمان خان
ممبئی: (آن لائن) بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ سیاست میں شمولیت نہیں چاہتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا تاہم کسی سوشل کاز کا حصہ ضرور بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سیاست بھی سوشل ورک ہی ہے۔ اگر کوئی شخص سیاست میں ہوتے ہوئے اپنے حلقے کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتا ہے تو یہ سوشل ورک ہی کہلاتی ہے۔