کانگرس نے سمرتی ایرانی کی ڈگری کو جعلی قرار دیدیا

کانگرس نے سمرتی ایرانی کی ڈگری کو جعلی قرار دیدیا
نئی دلی: (دنیا نیوز) اداکارہ سمرتی ایرانی نے جیسے ہی پارلیمنٹ میں قدم رکھا۔ ساس بہو کے ڈرامے کی نئی قسط شروع ہو گئی۔ بھارتی اپوزیشن نے پہلے دن ہی اپنی توپوں کا رخ سمرتی ایرانی کی طرف کر دیا ہے۔ کانگرس کا کہنا ہے سمرتی ایرانی نے اپنی ڈگری کے حوالے سے غلط بیانی کی ہے جب ہیومین ریسورس کی وزیر کی اپنی ڈگری ہی جعلی ہو گی تو وہ ملک میں سچ کی بات کیسے کریں گی۔ جواب میں بی جے پی کا کہنا ہے کانگرس والے پہلے اپنی رہنما سونیا گاندھی کی تعلیمی قابلیت کا سرٹیفکیٹ لائیں پھر سمرتی ایرانی کی بات کریں۔ سمرتی ایرانی نے انتخابی دستاویزات میں اپنی کوالفیکیشن کہیں بی اے تو کہیں ایف اے لکھی ہے۔ ٹویٹر پر بھی سمرتی ایرانی کی ڈگری پر ذوروں کی بحث چل رہی ہے۔ کچھ شائقین کا کہنا ہے ٹی وی ڈراموں میں ساس بہو کے جھگڑوں سے نمٹنا اور بات ہے اور راج نیتی میں اپوزیشن کے حملوں کا سامنا کرنا اور بات۔