فلمی کیرئر میں کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ فلموں میں انٹری سے قبل کائنات متعدد اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) ماضی کی خوبرو اداکارہ دیویا بھارتی کی چھوٹی بہن کائنات اروڑا بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ اور ان کی کئی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ ہیں۔
1990 ء میں بالی ووڈ فلم انڈسڑی پر راج کرنیوالی اداکارہ دیویا بھارتی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے فلم بینوں میں خاصی مقبول تھیں، انہوں نے چھوٹی عمر میں بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی اور بہت جلد ہی فلمی حلقوں میں مشہور ہو گئیں۔ دیویا بھارتی مبینہ بطور پر ایک حادثے کا شکار ہو دنیا سے چلی گئیں تھیں تاہم ان کی بہن کائنات اروڑا دیویا سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔
کائنات اروڑا 1982ء کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔ کائنات دیویا بھارتی کی کزن ہیں، انہوں نے نئی دہلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا ہے۔
اپنے فلمی کیرئر میں کائنات اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
کائنات نے 2010ء میں ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی ووڈ میں اپنے کام کا آغاز کیا تھا۔ کائنات اروڑہ نے فلم گرینڈ مستی لیلیٰ او لیلیٰ اور فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔ فلموں میں انٹری سے قبل کائنات متعدد اشتہارات میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔