"پنجاب نہیں جاؤں گی" رواں سال کی کامیاب فلم قرار

Published On 28 Dec 2017 04:09 AM 

پنجاب نہیں جاؤں گی دو ہزار سترہ کی کامیاب فلم رہی، فلم نے پچاس کروڑ کا بزنس کیا جبکہ نامعلوم افراد ٹو دوسری بڑی کماؤ فلم ہے۔

لاہور: (دنیا نیوز) اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی 50 کروڑ کا بزنس کر کے اس سال کی سب سے بڑی فلم بن گئی، نامعلوم افراد ٹو دوسری بڑی فلم قرار پائی جبکہ یلغار نے 20 کروڑ کا بزنس کیا۔ رومانٹک فلم مہر النسا وی لب یو نے سترہ کروڑ بیس لاکھ کمائے اور دو ہزار سترہ کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔