لاہور: (دنیا نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام، علی ظفر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
میشا شفیع کے الزام پر علی ظفر کا مؤقف سامنے آگیا، گلوکارہ کے الزامات پر علی ظفر نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے میشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام
علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے رد عمل میں لکھا کہ میں عالمی سطح پر جنسی ہراسگی کے خلاف اٹھنے والی تحریک "می ٹو" کا حامی ہوں، ایک جوان لڑکی اور لڑکے کا باپ ہوں۔ ایک بیوی کا شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ اس لیے خاموشی اختیار کرنا بہتر نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں میشا کے تمام تر الزامات مسترد کرتا ہوں میں گلوکارہ کو عدالت میں لے کر جاؤ گا اور اس مسئلے کو پیشہ ورانہ طور پر حل کروں گا کیونکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ سچ کی فتح ہوتی ہے۔
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 19, 2018
خیال رہے کہ میشا شفیع نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ اس بارے میں آواز بلند کرنا آسان نہیں لیکن خاموش رہنا اس سے بھی بڑامشکل کام ہے۔ وقت آگیا ہے کہ خواتین اپنی آواز کا استعمال کریں۔