سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، عامر خان

Last Updated On 14 August,2018 05:28 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سٹار عامر خان نے سیاست کے میدان میں اترنے سے صاف انکار کردیا۔

 بھارتی اداکار عامر خان نے سیاست میں آنے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جتنے کام میں کررہا ہوں مجھے نہیں لگتا کہ اس کیلئے مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت ہے۔ پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں تخلیقی میدان میں کام کررہا ہوں اور اس میدان میں جو لوگ کام کررہے ہیں ان پر قوم کو بنانے اور سماج کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔