اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی جنسی ہراسانی کا معاملہ اٹھا دیا

Last Updated On 16 August,2018 12:03 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر ہراساں کریں۔ نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاراؤں کو ان کے مداحوں کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مداح ہمیں عوامی مقامات پر جنسی ہراساں کریں۔

ہانیہ نے کہا ایسی حرکت کرنے والوں کو مداح کس طرح کہا جا سکتا ہے جو ہماری محبت کے جواب میں ہمیں جنسی ہراساں کر کے شرمندہ کرتے ہیں اور ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ جب ہم عوامی مقامات پر جاتے ہیں تو لوگ ہمیں بے حد پیار اور محبت دیتے ہیں اور آپ لوگوں کی اسی محبت کے جواب میں ہم فنکار کچھ وقت آپ کے ساتھ گزارتے ہیں۔

لیکن آپ ہی میں سے کچھ لوگ ہمیں ہراساں کرتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کی اس حرکت کے بعد ہم دوبارہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ آپ کے ساتھ وقت گزارنے کا ہمارا فیصلہ درست تھا؟ ہانیہ عامر نے کہا کہ جنسی ہراسانی کا دفاع کرنا بالکل بھی صحیح نہیں آج بھی چند لوگ خواتین کو صرف ایک ’’چیز‘‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔


 

Advertisement