بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کیلئے کم عمر خوبصورت ترین خاتون کا ایوارڈ

Last Updated On 19 September,2018 09:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو دنیا کی کم عمر خوبصورت ترین خاتون قرار دیدیا گیا ہے۔

وہ یہ اعزاز جیتنے والی بھارت کی پہلی خاتون بن گئیں، اداکارہ اس سے قبل بھی دیگر کئی بیوٹی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں انہیں یہ منفرد ایوارڈ انڈمان و نیکوبار جزائر کی حکومت اور محکمہ سیاحت کی جانب سے دیا گیا ہے۔