لالی وڈ فلم ’’کیک‘‘ آسکر ایوارڈ کی غیر ملکی زبان کیٹگری کیلئے منتخب

Last Updated On 19 September,2018 10:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آسکر کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنیوالی کمیٹی نے رواں برس ریلیز ہونیوالی فلم کیک کو ایوارڈ کیلئے منتخب کر لیا۔

خیال رہے کہ آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ساون کا انتخاب کیا تھا۔ ۔