اداکارہ نور بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا شکار

Last Updated On 26 September,2018 07:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری اپنی 6 سالہ بیٹی فاطمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ نور نے حال ہی میں اپنی بیٹی فاطمہ کی چھٹی سالگرہ منائی اور سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کیں، تاہم نور کو بیٹی کی سالگرہ کی تصاویرشیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ منانا صحیح نہیں جبکہ کچھ لوگوں نے کہا زندگی میں میانہ روی اختیار کریں، سالگرہ اتنی زوروشور سے منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا اپنے بچوں کو سادگی سے زندگی جینا سیکھائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان اور دانش تیمور کو بھی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔