ابھے دیول فلم 'جنگلی کرائے' میں رگبی کوچ کا کردار نبھائیں گے

Last Updated On 04 October,2018 10:33 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار ابھے دیول فلم ’’جنگلی کرائے ‘‘ میں رگبی کوچ کا کردار ادا کریں گے ۔ فلم کی کہانی رگبی کوچ رودراکشا جینا کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم کی عکس بندی ایک ماہ میں شروع کی جائے گی جس میں ابھے دیول کا کردار رگبی کوچ پر مبنی ہے جس کو اچھے طریقے سے نبھانے کیلئے اداکار ان دنوں رگبی کے میدانوں میں پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔ ایک متحرک کوچ کا کردار جو اپنی ٹیم میں ہار کی مایوسی کی بجائے جیت کا جوش بھر دیتا ہے، اب دیکھتے ہیں اداکار سکرین پر اپنے کردار سے کس قدر انصاف کرتے ہیں۔